قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواست: سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): قیدیوں کو نجی اسپتال میں علاج کی سہولیات فراہمی سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 3 قیدیوں کو نجی اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کا ریکارڈ بھی منگوالے، آرٹیکل 175ای کی ذیلی شق 5کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر ہونا چاہیے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کیا آپ نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا؟

جدید تر اس سے پرانی