حکومت کا امن وامان کےلیے اہم اقدام، اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیف کمشنر اسلام آباد اورحکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اورپنجاب میں رینجرزکو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپور تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات7 (b) اور10 جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کی گئی۔ 

نوٹیفکیشن میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ انتشاری اور مصلح جتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس اپنے دفاع کے لیے ہر مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے۔

وزارتِ داخلہ نے رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکیلئے مکمل اقدامات کی ہدایات کی۔

وزارتِ داخلہ نے کہا کہ تعینات رینجرز اہلکارامن و امان برقراررکھنے اورسیکیورٹی معاونت کے لیےتمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی