اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): انسداد دہشت گردی عدالت میں نو اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ولی نے کی، تفتیشی افسر نے عدالت میں پولیس رپورٹ جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، عامر چمکنی اور کامران بنگش کی بھی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق کا کہا گیا ہے۔
