قرضوں کے بوجھ تلے دبی قوم کے لیے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 7 ہزار 20 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا جب کہ وزارتِ خزانہ نے 2026ء سے 2028 تک کی 3 سالہ قرض حکمتِ عملی بھی جاری کردی۔ قرضوں کے بوجھ تلے دبی ملکی معیشت کے لیے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ تیار کرلیا، وفاقی حکومت رواں مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 7 ہزار 20 ارب روپے قرض لے گی۔ مقامی ذرائع سے 6 ہزار 46 ارب اور بیرونی ذرائع سے 813 ارب روپے حاصل کیےجائیں گے، حکومت نے 2026سے 2028ء تک کی تین سالہ قرض حکمتِ عملی بھی فائنل کرلی۔

 وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال نجکاری سے 161 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے، مقامی قرضوں میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز سے 4 ہزار 580 ارب روپے جب کہ سکوک اور دیگر اسلامی مالیاتی ذرائع سے 3 ہزار 785 ارب روپےخالص قرض لینے کا منصوبہ ہے

جدید تر اس سے پرانی