پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، پی ٹی آئی تمام حدود پار کر چکی ہے، خیبر پختونخوا حکومت ہر شعبے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت کی نیت اور طبیعت دونوں خراب ہیں، اپنے موقف پر قائم ہوں کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کی ”بی“ ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی کی قیادت دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، صرف پی ٹی آئی کو دہشت گرد کچھ نہیں کہتے، ایسا کیوں ہے؟، پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔

جدید تر اس سے پرانی