سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہےکہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں، سہیل آفریدی

 کراچی (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہےکہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں، ایک طرف بلاول خوش آمدید کرتے ہیں اور راستے میں کھڈے کھودے جاتے ہیں۔

کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی ہے اور انہوں نے ہمت سے فسطائیت کا مقابلہ کیاہے،کراچی میں ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کا ماننا ہے یہ اسمبلیاں غلط طریقے سے آئی ہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ پڑوسیوں سے خطرہ ہے، اس وزیراعلیٰ کی پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے، اس کا مطلب یہ کہ اس جماعت کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق افغانستان کے ساتھ معاملات بانی پی ٹی آئی کے دور میں بہتر تھے، ہم نے ان کی پالیسی پر تنقید کی تو کہتے ہیں افغانستان چلے جاؤ۔

جدید تر اس سے پرانی