اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی بطور وزیر اعلیٰ کے پی کام جاری رکھیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے ارکان کے پی اسمبلی کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ارکان اپنی اپنی سی وی جیب میں رکھیں، سہیل آفریدی ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اعتماد اور پارٹی لیڈرشپ کی حمایت حاصل ہے۔
ویڈیو پیغام میں بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں گورنر راج لگے گا اور نہ ہی ایمرجنسی، سیاسی جماعتیں مسائل کا حل ڈھونڈیں۔
