اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے گاڑیوں کی خریداری، کابینہ ڈویژن نے 65 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی وزیراعظم نے 45 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 30 بلٹ پروف Mercedes Benz Maybach S680 Guard (VR10) سیڈان گاڑیوں کے علاوہ مزید 15 BMW 760i xDrive (VR9) بلٹ پروف سیڈان گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں، جن کی لاگت 3 ارب روپے ہے۔ 30 مرسڈیز گاڑیوں کے لیے ECC پہلے ہی 6.60 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر چکی ہے
