سندھ میں 40 لاکھ سے زائد بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
کراچی (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کی پہلی جینڈر پیریٹی رپورٹ پیش کردی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں، صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد جبکہ خواتین کی 47 فیصد ہے۔