پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے آگیا

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مرحلہ وار بڑھنے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی حدود میں موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا۔ پشاور، خیبر، نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک اٹک پل کو بند کریں گے، جبکہ ملاکنڈ، صوابی، مردان اور چارسدہ میں موٹروے کو بند کیا جائے گا۔ اسی طرح جنوبی اضلاع میں خوشحال گڑھ پر دھرنا دیا جائے گا۔

جدید تر اس سے پرانی