اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں اور سرویلینس انفرااسٹرکچرکو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا، صدر نے آرڈیننس کی منظوری دیدی

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آبادکیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلینس انفرااسٹرکچرکے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ بنانا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی یقینی بنانا ہے۔آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلینس انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جاسکےگا۔ سیف سٹی کیمروں یا سرویلینس انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانےکی صورت میں فی کیمرا یا انفرااسٹرکچر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکےگا۔جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا اجتماع کے دوران ہونے والے نقصان کی صورت میں منتظمین بھی نقصان کے ذمہ دار قرار دیے جاسکیں گے۔جرمانے اور نقصان کی لاگت کا تعین مجاز افسر کی جانب سے شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کیا جائےگا۔

جدید تر اس سے پرانی