فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو

 


تہران (آئی آر کے نیوز): چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعلقات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ فریقین نے خطے میں امن کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔

جدید تر اس سے پرانی