اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے شفا اسپتال سے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 


راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے نجی اسپتال سے علاج اور اہلخانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرلیا۔

قیدیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ قیدی کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہ ہو تو اسے نجی اسپتال بھیجا جاسکتا ہے۔ 

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بیماریوں کا علاج صرف شفا اسپتال میں ممکن ہے۔

الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اگست کے نوٹس جاری کردیے۔

جدید تر اس سے پرانی