پشاور (آئی آر کے نیوز): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا، اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر جائیں گے۔
ہنگو میں اسٹریٹ موومنٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریی نے کہا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق تین ججز کے فیصلے کو حکومت اور انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر ججز کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ ایک دفعہ پھر اس ملک کے " ان ٹچیبل" نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔
