پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی اتحاد کا اعلان



 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کے روز پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے، جبکہ ساتھ ہی جاری صورتحال کے حل کے لیے مذاکرات پر بھی زور دیا ہے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) آزاد کشمیر کے آنے والے انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گے۔ ان کے بقول پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ کشمیر میں جے یو آئی (ف) کے ساتھ مل کر حکومت بنائی جائے۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی کہا کہ اگر ان کی جماعت کا ’آزاد کشمیر چیپٹر پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرتی ہے تو وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے۔

جدید تر اس سے پرانی