واشنگٹن (آئی آر کے نیوز)؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی ایران کے اپنے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھے گئے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نہ کوئی ٹول ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، نہ انشورنس اخراجات لیے جا رہے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی اور فیس وصول کی جا رہی ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے کچھ فنڈز، جو اس کے کنٹرول میں ہیں، استعمال کرتے ہوئے اپنے کسانوں اور مویشی پالنے والوں سے مکئی، گندم، سویا بین اور دیگر زرعی اجناس خریدے گا۔
