مظفر آباد (آئی آر کے نیوز): آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
عام انتخابات 27 جولائی کو منقعد ہوں گے۔
آزاد کشمیر کے الیکشن کمشنر غلام مصطفی مغل کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔ ‘
انھوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا لوگ اپنا حق رائے رہی استعمال کریں کوئی مشکل نہ آئے۔‘
یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جو پاکستان کے زیر انتظامن کشمیر کی اسمبلی مںی مہاجرین مقیم پھاکستان کی نشستوں کے حوالے سے تنازع جاری ہے۔
