راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 26 نمبر چونگی پر روک لیا گیا جس پر اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔
اسلام آباد پولیس سے تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ تم پاکستان کو توڑنا چاہ رہے ہو، تم ساڑھے 4 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیوں روک رہے ہو۔
