امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی

 واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور علاقائی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیکج میں جدید ہتھیار، دفاعی نظام اور فوجی ٹیکنالوجی شامل ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

امریکی اسلحہ فروخت کو اکثر اپنے اتحادیوں کو مضبوط کرنے اور مخالف قوتوں کے اثر کو محدود کرنے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی