امریکا ایران جنگ بندی: حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے امریکا ایران جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانےکافیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں کابینہ نے پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی کامیاب جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہناہےکہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات پر ارکان کو بریف کیا۔

وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ذکر کیا جب کہ اس دوران فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی