اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق وہ گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کے مرکزی اپیلوں پر مشاورت کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بانی کے ساتھ دلائل کی تیاری اور قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
