کیا خیبرپختونخوا میں لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں میسر ہیں؟ نواز شریف

 


مری (آئی آر کے نیوز): مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 15 سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے کیا وہاں کا رہنے والا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کیا وہاں کے لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال، مفت دوائی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہے؟ وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔

یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جدید تر اس سے پرانی