اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بیرسٹر سلمان صفدر کے ٹویٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے شدید ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بانی چیئرمین کے حقوق جیل مینول اور رولز کے مطابق بحال کیے جائیں اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔
