اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس گزشتہ شب ہوا اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک تھی، اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
