اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستانی اور ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی رات کو ایک ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ انھیں ایک ایرانی وفد کی آمد کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے اور ’اسلام آباد میں کئی تہوں پر مشتمل سکیورٹی کے انتظامات پہلے سے ہی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ’یہ اسلام آباد ٹاکس کے لیول والے انتظامات ہیں۔ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ہم تیار ہیں۔‘
دوسری جانب ایک اور پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایرانی وفد کی قیادت ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔ دوسری طرف ایران کے سرکاری میڈیا سے منسلک ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ’عباس عراقچی کا دورہ طے پا چکا ہے۔‘
حکام کے مطابق امریکہ کی لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کے لیے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے۔
