لندن (آئی آر کے نیوز): برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کی مدد سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی نگرانی کی اور انہیں نشانہ بنانے میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ 2024 کے آخر میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کو فراہم کیا گیا۔ اس سیٹلائٹ کو خلا میں چین کی مدد سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد اسے ایران کے حوالے کر دیا گیا۔
برطانوی جریدے کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے اس جدید سیٹلائٹ کے ذریعے خطے میں موجود اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کی۔
