ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ؛ پاور ڈویژن کا رات میں بجلی کم استعمال کرنے کا مشورہ


 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پاور ڈویژن کی جانب سے وضاحت سامنے آ گئی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کے اوقات میں پن بجلی کی پیداوار میں 1991 میگاواٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی کی کم پیداوار کے باعث بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اعلانیہ سے کچھ زیادہ لوڈ مینجمنٹ کی، جبکہ گزشتہ رات پیک ٹائم میں تقریباً 4500 میگاواٹ کا شارٹ فال رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پن بجلی میں کمی کی وجہ ملک کے ڈیموں سے صوبوں کی جانب پانی کے اخراج کی کم ڈیمانڈ ہے۔ اس وقت صوبوں کو ڈیموں سے پانی ارسا طلب کے مطابق ریلیز کر رہا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت بہت کم ہے۔ مزید یہ کہ بارشوں اور فصلوں کی کٹائی کی بدولت پانی کا اخراج کم ہے۔

جدید تر اس سے پرانی