ٹرمپ کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت اوول آفس میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس ملاقات میں نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اپنے اعلان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ رہی۔

انھوں نے لکھا ’امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسے حزب اللہ سے تحفظ حاصل کرنے میں مدد دی جائے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ اس ’نہایت تاریخی ملاقات‘ میں شریک ہونا ان کے لیے ’بڑے اعزاز‘ کی بات ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی