مجھ پر کوئی دباؤ نہیں لیکن ایران سے معاہدہ جلد اور اوباما دور سے اچھا ہوگا؛ ٹرمپ

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اختتام بدھ کی شام ہوجائے گا تاہم ایران کے ساتھ امن معاہدہ نسبتاً جلدی طے پا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کیا، انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کسی دباؤ میں آکر نہیں کر رہے ہیں۔ یہ ہرگز درست نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنے جا رہا ہے جو سابق امریکی صدور کے دور میں ہونے والے معاہدوں سے کہیں بہتر ہوگا۔

امریکی صدر نے اپنے اس معاہدے کو 2015 میں ایران کے ساتھ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی کے طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

جدید تر اس سے پرانی