ایران معاملے پر امریکا اور چین آمنے سامنے، ناکہ بندی کو خطرناک قرار دے دیا

 


بیجنگ (آئی آر کے نیوز): چین کی وزارت خارجہ نے ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام‘ قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گاؤ جیاکون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گا اور جنگ بندی کے معاہدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سفارتی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں اور امن کے امکانات کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ ناکہ بندی اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کے ایک روز بعد نافذ کی گئی۔

چینی ترجمان نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی رپورٹس بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی