اگر ایران نے قطر پر پھر حملہ کیا تو خطرناک حد تک جانے سے نہیں ہچکچاؤں گا: ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

 واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا امریکا کو علم نہیں تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے اور اسرائیل دوبارہ وہاں حملہ نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حملہ کیا تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا اور ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی شدت ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ تھے اور اگر دوبارہ ایسا ہوا تو وہ خطرناک حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، تاہم امریکا اس سطح کی تشدد اور تباہی کی اجازت نہیں دینا چاہتا کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔

جدید تر اس سے پرانی