سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

 


ریاض (آئی آر کے نیوز): سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل کے ذریعے پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ تینوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ڈرون طیارے کو بھی فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈیفینس سسٹم نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

جدید تر اس سے پرانی