دوحہ (آئی آر کے نیوز): قطر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں سے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں قائم گیس تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے اہم گیس فیسلٹی کو نمایاں نقصان ہوا۔ تاہم قطر انرجی اور وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
