اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ایک افغان جریدے ’’افغانستان انٹرنیشنل‘‘ نے پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی، پاکستان نے اسپتال پر نہیں بلکہ اس سے دو سو میٹر دور بمباری کی۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق پاکستانی ذرائع نے انہیں بتایا کہ پاکستان نے پیر کی رات کابل میں اپنے حملے میں کیمپ فونکس کے دائیں جانب فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان نے حملوں کے بعد قریبی منشیات کے عادی افراد کے اسپتال کو آگ لگا دی، طالبان کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال کو بم سے اڑایا گیا، شائع شدہ تصاویر میں اسپتال کا سائن بورڈ برقرار ہے اور عمارت جل رہی ہے۔
