خلیجی جنگ: خیبرپختونخوا میں 2 ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 2 ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ کردیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے مطابق صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر دو ماہ کے لئے فیول بچت اقدامات نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

شفیع اللہ جان نے کہا کہ بچت اقدامات میں توسیع صورتحال کے تجزیے کے بعد ہوگی، سرکاری محکموں میں میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل (آنلائن) کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں 25 فیصد کمی کی منظوری دے دی۔ اس کٹوتی سے مجموعی کٹوتی 50 فیصد ہوگئی ہے، 25 فیصد کٹوتی کووڈ اقدامات کے وقت سے نافذ العمل ہے۔

جدید تر اس سے پرانی