واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری ہے اور 18 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ گئے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکیوں کے خطے سے انخلا کے لیے کوشاں ہیں، مشرق وسطی میں 2 لاکھ سے زائد امریکی رہائش پذیر ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار ، قطر میں 15 ہزار ،کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی مقیم ہیں۔
