پشاور (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔
نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ سیاسی اور اداروں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں ۔ بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ بنوں۔ وزیر اعلیٰ تو بن گیا لیکن آگے بڑھنا بڑا خواب ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے۔ وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں ۔ پنجاب میں پی ٹی آئی ایم ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے۔ بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے۔
