ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا ہر صورت ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ریٹینا سپیشلسٹ سے معائنہ کرایا جائے: علیمہ خان

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم ‏عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھائی سے ملاقات ضروری ہے، اگر ہم بہنوں میں سے کوئی ملاقات کرتا ہے تو ہمیں تو نہیں معلوم ہوگا ان کی آنکھوں کو کیا ہوا نہ ان کو خود معلوم ہوگا کہ دراصل مسئلہ کیا ہے کیونکہ نہ ہمارے پاس رپورٹ ہے نہ خان صاحب کے پاس نہ وہ ڈاکٹر ہیں کہ انہیں معلوم ہو کیا ہوا ہے۔

ہم نے پٹیشن دائر کی جمعرات کو ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ رپورٹ دی جائے گی ہمارے وکلاء عدالت گئے وہاں عملے نے منہ تک نہ لگایا۔ یہ رپورٹ میڈیا کو دے رہے فیملی کو نہیں دے رہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا ہر صورت ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ریٹینا سپیشلسٹ سے معائنہ کرایا جائے۔

جدید تر اس سے پرانی