یوم یکجہتی کشمیر، صدر، وزیراعظم و سیاسی قیادت کشمیری حق خودارادیت پر متحد

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت قومی قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق من مانے حراستی اقدامات اور اجتماعی سزاؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ صدر نے یاد دلایا کہ 1989 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے یومِ یکجہتی کشمیر کے باقاعدہ انعقاد کا آغاز کیا تھا، اور آج دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اسی جذبے کے ساتھ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی