لاہور بسنت: 4 دن میں 1 ارب 22 کروڑ کی پتنگیں اور ڈور فروخت

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بسنت کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر میں ایک ارب سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہوگئی ہیں۔

لیگل ایڈوائزر سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ملک فیضان نے کہا کہ بسنت سے قبل ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی ڈور اور گڈی فروخت ہوجائے گی اور لاہور میں ڈور پتنگیں نایاب اور مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لیگل ایڈوائزر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پون تاوا 250 روپے، ایک تاوا 450 سے 500 روپے میں فروخت ہونے لگا، ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے سے 800 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

لیگل ایڈوائزر نے بتایا کہ چوتھے روز مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں، چوتھے روز مارکیٹس میں 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے، ڈیڑھ تاوا گڈا 700روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے اوردو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار کا فروخت ہو رہا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی