اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ روز، علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی واپس لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی گزشتہ روز چیف سیکیورٹی افسر کے حکم سے واپس لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک جیمر، دو ڈبل کیبن اور ڈرائیور سمیت 14 افراد کا اسٹاف تھا، ڈی آئی خان ایک حساس علاقہ ہے اور مجھے پہلے سے تھریٹ الرٹس ہیں، یہ تھرٹ الرٹس بحیثیت سابق وزیراعلیٰ اور حکومت میں دہشت گردی کے حوالے سے مؤثر پالیسی کے باعث ملی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ یہ جھوٹ ہے اور کسی سے کوئی سیکیورٹی واپس نہیں لی، میں اتنا فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں۔
