گزشتہ سال 17 مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں، بیرسٹر گوہر

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کل دوپہر 12 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 17 مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز مقرر کیے جائیں اور ان کی سماعت کی جائے۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی تک وکلا، اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو رسائی دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جبکہ علاج سے متعلق دوسری درخواست بھی سپریم کورٹ میں فائل کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست بذریعہ ڈاک جمع کرائی گئی، جس پر رجسٹرار کی طرف سے پیغام ملا ہے کہ درخواست لگا دی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر اور توشہ خانہ ٹو کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی