پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں



اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔

سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف اپیل واپس لے لیں جب کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں، جس پر عدالت نے ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔


سائفر ایپل کیس بغیر کارروائی ملتوی

دریں اثنا سپریم کورٹ میں سائفر اپیل کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ہم نے اس کیس تفضیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا، اس کے لیے مہلت دی جائے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کررہے ہیں؟

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سر میں کورٹ میں تھا مجھے اس کیس میں نوٹس نہیں ہوا۔

جدید تر اس سے پرانی