سپریم کورٹ نے صحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافی سہراب برکت کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سہراب برکت کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دفعہ 302 میں بھی ضمانتیں دی ہیں، اس کیس میں تو سزائے موت بھی نہیں ہے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ اس وقت پاکستان میں کتنے یوٹیوب چینلز چل رہے ہیں اور کہا کہ سہراب برکت نے انٹرویو کے دوران خود کچھ نہیں کہا، جس نے متنازع گفتگو کی وہ عدالت کے سامنے موجود نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل اس وقت کس مرحلے پر ہے۔ سہراب برکت کے وکیل بیرسٹر سعد رسول نے مؤقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزمہ صنم جاوید ہیں لیکن انہیں شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی