دنیا کا سب سے بڑا کرائم یہ ہے کہ آپ کسی نااہل یا جاہل شخص کو بڑا عہدہ دے دیں، تو وہ ملک کو تباہ کر دیتا ہے: شعیب اختر



 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے چیئرمین پر سخت تنقید کی ہے۔

لیجنڈری پیسر نے ایک بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر چیئرمین کی اہلیت پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص چیئرمین بنا دیا گیا ہے جسے کرکٹ کا ہی علم نہیں،ٹیم کیسے چلے گی۔ آپ نے ایک کھلاڑی کو سپر اسٹار بنا دیا لیکن وہ ایک میچ بھی نہیں جتوا سکتا۔ آپ نے اسے اسٹار بنا دیا جو دس اوور بھی نہیں کروا سکتا۔

اگرچہ شعیب اختر نے کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا، تاہم ان کے ریمارکس بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی جانب اشارہ سمجھے گئے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا دنیا کا سب سے بڑا کرائم یہ ہے کہ آپ کسی نااہل یا جاہل شخص کو بڑا عہدہ دے دیں، تو وہ ملک کو تباہ کر دیتا ہے۔ وہ کسی بھی ادارے کو نیچے لے آتا ہے۔ مثال آپ کے سامنے ہے، آپ خود سمجھدار ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی