سازش بے نقاب ہو چکی، پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آ گئے ہیں: عظمیٰ بخاری

 


لاہور (آئی آر کے نیوز:) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پشاور میں ریڈیو پاکستان، ٹول پلازہ اور ایمبولینسز کو آگ لگانے کے واقعات سازش کا حصہ تھے، جن کے ناقابلِ تردید ثبوت پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں سامنے آ چکے ہیں۔ ان واقعات کی منصوبہ بندی خود ان عناصر نے کی، جن کے بیانات، بشمول مراد سعید کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے شواہد پہلے بھی قوم کے سامنے رکھے گئے تھے، مگر پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ کی طرح حقائق کو جھٹلانے اور جھوٹے بیانیے گھڑنے کا راستہ اختیار کیا۔ جھوٹ بولنا ان کی عادت ہی نہیں بلکہ ایک دائمی بیماری بن چکی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی