اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آج پاکستان جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس سے آگے تباہی ہی تباہی ہے۔ اللہ نہ کرے پاکستان کو کچھ ہو، عدلیہ کے مفلوج ہونے کے بعد شاید ججز یہ سوچ رہے ہوں گے وکلاء اور ہم ان کے لیے کھڑے ہوں گے۔ وکلاء تحریک شروع کریں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے ہم کسی کے سامنے جھولی نہیں پھیلاتے ہیں ہم صرف چاہتے ہیں انصاف ہو۔
