ٹرمپ کی جانب سے کارروائی کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل آگیا



 تہران (آئی آر کے نیوز): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کے نام نہاد “ریسکیو” سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عراق، افغانستان اور غزہ میں امریکی مداخلت اور اس کے نتائج کو دیکھ چکا ہے، جسے کسی صورت نجات یا مدد قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی سلامتی کی طرف کسی بھی بہانے سے بڑھنے والا ہر مداخلت کرنے والا ہاتھ، منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی کاٹ دیا جائے گا۔

علی شمخانی کے مطابق اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا جواب ایسا ہوگا جو پچھتاوا پیدا کرے گا۔

جدید تر اس سے پرانی