قومی زبان اردو ہے، اگلی بار انگلش میں تقریر ہوئی تو غصہ آجائے گا، وزیراعلیٰ کے پی وائس چانسلر کی تقریر پر ناخوش

 پشاور (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی شہید بےنظیربھٹو ویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی انگلش میں تقریر پر برہم ہوگئے، آئندہ اردو میں تقریر کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور میں شہید بےنظیربھٹو ویمنز یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وائس چانسلر صاحبہ نے انگریزی میں تقریر کی جو مجھے اچھی نہیں لگی۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے، اگلی دفعہ انگلش میں تقریر ہوئی تو مجھے غصہ آجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام یونیورسٹیوں کو اردو میں تقریر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی