گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہو گئی، فائنل سرچ کے بعد عمارت مسمار کرنے کا فیصلہ

 


کراچی (آئی آر کے نیوز): گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہے، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد لوگوں نے خود کو بچانے کے لیے دکان میں بند کرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو 1122 کو فائنل سرچ کا حکم دے دیا گیا، فائنل سرچ کے بعد گل پلازہ کی عمارت مسمار کر دیا جائے گا۔

جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ عمارت کومسمار کرنے کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہوگی، ایس بی سی اے کی رپورٹ میں عمارت کو خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی